سرگودھا: سیشن کورٹ میں طلاق کا معاملہ، ایک ہی خاندان کے لوگ گتھم گھتا

Fight

Fight

سرگودھا (جیوڈیسک) سرگودھا کی سیشن کورٹ میں طلاق کے معاملے میں آنے والے ایک ہی خاندان کے لوگ آپس میں گتھم گھتا ہو گئے۔ مکے، تھپڑوں اور لاتوں کی بارش کے بعد پولیس نے بمشکل صورتحال پر قابو پایا۔

سرگودھا کی سیشن عدالت کے باہر اس وقت عجیب و غریب صورت حال پیدا ہو گئی جب عدالت میں طلاق کے مقدمے کی پیروی کے بعد ایک ہی خاندان کے لو گ آپس میں الجھ پڑے۔

ایک دوسرے کے گریبان پکڑے اورخوب درگت بنائی۔ مکے ،لاتوں سے ایک دوسرے پرحملوں کے بعد لوگ بڑی تعداد میں جمع ہو گئے، پولیس نے بمشکل صورتحال پر قابو پایا۔