سرگودھا میں قربانی کے اونٹ کی ٹانگ گٹر میں پھنس گئی

Sargodha

Sargodha

سرگودھا (جیوڈیسک) سرگودھا میں قربانی کے لئے خریدے گئے اونٹ کی ٹانگ کھلے مین ہول میں پھنس گئی، اہل محلہ نے ایک گھنٹے کی کوششوں کے بعد اونٹ کو آزادی دلائی۔ سرگودھا کے علاقہ سلیمان پورہ میں کھلے مین ہول حادثات کا باعث بنتے رہتے ہیں۔

اس بار نشانہ بنا قربانی کیلئے خریدا گیا اونٹ جس کی ٹانگ کھلے مین ہول میں پھنس گئی۔ اونٹ کے شور کرنے پر لوگوں نے اس کا منہ باندھ دیا اور ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد بالآخر اونٹ کی ٹانگ مین ہول سے نکال لی۔