سرگودھا : طلبہ کا ٹرنسپورٹروں کے ناروا سلوک کے خلاف احتجاج

Sargodha

Sargodha

سرگودھا (جیوڈیسک) سرگودھا میں طلبا نے ٹرنسپوٹرز کے ناروا سلوک کیخلاف شدید احتجاج کیا اور لاہور سرگودھا روڈ پر ٹریفک کئی گھنٹوں تک معطل کئے رکھی۔ لاہور سرگودھا روڈ پر چک 80 جنوبی کے قریب طلبا نے احتجاج کرتے ہوئے ہر قسم کی ٹریفک معطل کر دی۔ طلبا کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کے مسلح حامی گاڑیوں میں سفر کرنے سے انہیں روکتے ہیں اور تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

طلبا کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل مسلح افراد کی فائرنگ سے 8طلبا بھی زخمی ہوگئے تھے جن میں سے 2 کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔ کئی گھنٹے تک طلبا کا احتجاج جاری رہا۔ بعد میں پولیس کی جانب سے ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی پر طلبا منتشر ہوگئے۔