سرگودھا : نواحی گاوں میں 7 سالہ بچی قتل، بوری میں بند لاش برآمد

Sargodha

Sargodha

سرگودھا (جیوڈیسک) سرگودھاکے نواحی گاوں میں 7 سالہ بچی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا گیا جبکہ لاش بوری میں بند کرکے پھینک دی گئی۔ پولیس کے مطابق تھانہ جھال چکیاں میں محنت کش کی 7 سالہ بیٹی رباب حسن قریبی دکان سے چیز خریدنے کیلئے گئی مگر واپس نہ آئی۔

رباب حسن کے اہل خانہ نے کئی گھنٹے تک بچی کو تلاش کیا مگر وہ نہ ملی۔ تلا ش کے دوران گاوں میں کوڑے کے ڈھیر کے قریب سے بوری میں بند رباب حسن کی لا ش کا پتہ چلا تو پولیس کو فوری طور پر اطلاع دی گئی۔ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ ربا ب کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا۔