سرگودھا (جیوڈیسک) سرگودھا پولیس نے محنت کش کی چوری ہو جانیوالی 60 ہزار روپے مالیت کی گدھا گاڑی برآمد کرنیکی بجائے محنت کش کو ہی حوالات میں بندکر دیا۔ عدالت نے واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تھانیدار کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ سرگودھا کے علاقے ستار کالونی کے رہائشی غریب ریڑھی بان حیات اللہ خان کی 60 ہزار روپے مالیت کی گدھا گاڑی 9 ماہ قبل چوری ہوئی۔
چارماہ تک تھانے کے چکر لگانے کے بعد واقعے کا مقدمہ درج ہوا۔تو پولیس نے نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے سے انکار کر دیا۔ حیات اللہ نے تھانیدار پر جانبداری کاالزام لگایا تو تھانیدار نے چوری کامال برآمد کرنے کے بجائے الٹا اسے حوالات میں بند کر دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج سرگودھا نذیر احمد چودھری نے واقعے کانوٹس لیتے ہوئے تھانہ فیکٹری ایریا کے سب انسپکٹر محمد شریف کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم دیدیا ہے۔