سرگودھا (جیوڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے سلاٹر ہاؤس پرچھاپا مار کر 40 من مضرصحت گوشت بر آمد کر کے 6 قصابوں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق جھال چکیاں میں ضلعی انتظامیہ نے سلاٹر ہاؤس پر چھاپا مارا۔ چھاپے کے دوران 40 من غیر معیاری اور مضر صحت گوشت کو بر آمد کیا گیا،سلاٹر ہاؤس کے ٹھیکیدار سمیت 6 قصابوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ خرم نیازی کے مطابق گوشت سے بدبو آرہی تھی اور اس میں کیڑے چل رہے تھے۔ برآمد ہونے والے مضر صحت گوشت کو نہر لوئر جہلم میں پھینک کر تلف کر دیا گیا۔