سرگودھا (جیوڈیسک) سرگودھا میں گھریلو جھگڑے پر نوجوان نے فائرنگ کر کے ساس،بیوی اور سالے کو قتل کر کے خودکشی کر لی۔ ذیشان کا اپنے سسرالیوں سے جھگڑا چل رہا تھا، اتوار کو صبح سویرے ذیشان نے اپنے سسرال جا کر فائرنگ کر دی۔
جس سے اس کی ساس شبانہ، اہلیہ نوشین اور برادر نسبتی جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔ ملزم ذیشان نے بعد میں خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔