کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی میں ایس پی سریاب کی گاڑی پر فائرنگ سے ان کا محافظ زخمی ہو گیا جبکہ ایس پی محفوظ رہے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ایس پی سریاب بشیر بروہی سریاب کے علاقے میاں غنڈی میں گشت کر رہے تھے کہ حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔
جس سے ان کا محافظ زخمی ہو گیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو مبینہ ملزمان زخمی ہوئے جنھیں گرفتار کرکے اسپتال پہنچایا گیا تاہم ان میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، دوسرے ملزم کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ واقعے میں زخمی ہونے والے محافظ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔