سرتاج عزیز کی ایرانی وزیرِ خارجہ سے ملاقات

Sartaj Aziz

Sartaj Aziz

نیویارک (جیوڈیسک) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز نے گزشتہ روز پیر کو نیو یارک میں اقوامِ متحدہ کے دفتر میں ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کے ساتھ ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا کہ دو رہنماؤں نے ملاقات کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ اس سال کے اوائل میں نواز شریف کے دورۂ ایران سے دو طرفہ تعلقات میں تیزی پیدا ہوئی ہے۔ اس موقع پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ملکوں کے دونوں ملکوں کے درمیان ان تعلقات کو بات چیت کے ذریعے برقرار رکھنا چاہیے۔ اس ملاقات میں پاکستانی خارجہ سیکریٹری اعتزاز احمد چوہدری اور امریکا کے لیے پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے بھی شرکت کی۔