نئی دہلی (جیوڈیسک) خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کی۔ ملاقاقت میں دہشت گردی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
من موہن سنگھ کی رہائش گاہ پر ہونے والی اس ملاقات میں بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں خطے کی صورتحال دہشت گردی اور دونوں ملکوں کے مابین باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
اس سے پہلے گزشتہ روز سرتاج عزیز نے بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید سے ملاقات کی تھی جس میں مسئلہ کشمیر کے ساتھ ساتھ ممبئی حملوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی تھی۔ سرتاج عزیز ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں جہاں وہ دو روزہ ایشیاء یورپ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔