بشکیک (جیوڈیسک) مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز اور بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید کی بشکیک میں ملاقات ہوئی ہے۔جس میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی نیویارک میں ملاقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کرغیزستان کے دارالحکومت بشکک میں ہونے والی ملاقات میں مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز اور بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔
بھارتی وزیرخارجہ نے ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرتاج عزیز سے ملاقات میں لائن آف کنٹرول سمیت دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ملاقات میں ممبئی حملوں کے بعد کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔