مشیر خارجہ سرتاج عزیز آج کرغیزستان میں اپنے بھارتی ہم منصب سلمان خورشید سے ملاقات کریں گے، اس موقع پر دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کی ملاقات سے متعلق امور بھی زیرغورآئیں گے۔
پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات شنگھائی تعاون کونسل کے اجلاس کے موقع پرہو رہی ہے۔ اس دوران باہمی دلچسپی کے امور خصوصا پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے امکانات زیرغورآئیں گے۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کی نیویارک میں مجوزہ ملاقات پربھی تبادلہ خیال ہو گا۔