کراچی (جیوڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے رواں ہفتے ملاقات کا امکان ہے، سشماسوراج اور سرتاج عزیز 16 مارچ کوسارک کونسل کے وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے
بھارتی میڈیا کے مطابق سارک کونسل کے وزراء کا اجلاس آج سے شروع ہوگا جو 17 مارچ تک جاری رہے گا۔ اجلاس میں جنوبی ایشیائی ممالک گزشتہ اجلاس کے ایجنڈے پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اور پاکستان کے خارجہ سیکریٹری کی طویل عرصے سے التوا میں پڑی ملاقات نیپال کے سیاحتی مقام پوکھرا میں ہونے کا امکان ہے۔
سارک ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں پاکستان کی طرف سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری جبکہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اور خارجہ سیکریٹری ایس جے شنکر بھی شامل ہوں گے۔