لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے گورننگ بورڈ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھیل اور سیاست کو الگ الگ رکھنا چاہیے۔ بھارت کے ساتھ کرکٹ سیریز پر بات ہوئی ہے۔
سرتاج عزیز کے دورہ بھارت سے برف پگھل گئی تو کرکٹ سیریز میں آسانی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے لئے شاید یو اے ای میں گراﺅنڈ مل جائے۔ ڈومیسٹک سٹرکچر کا فیصلہ برقرار ہے، سیزن میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ گورنر سندھ نے کراچی میں کھیلوں کے لئے سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ہم کراچی میں باہر سے ٹیموں کو بلا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سنٹرل کنٹریکٹ کا فیصلہ دو روز میں ہو جائے گا۔ گورنر بورڈ نے مجھے دو سابق ٹیسٹ کرکٹر بطور مشیر رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔