سرتاج خورشید ملاقات، جنگ بندی معاہدے کا احترام کرنے پر اتفاق

Sartaj Khurshid

Sartaj Khurshid

پاکستان (جیوڈیسک) بشکیک پاکستانی مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید سے ملاقات مفید رہی، کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کا احترام کرنا اہم ہے۔ بشکیک میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر برائے قومی سلامی اور امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید سے ملاقات انتہائی مفید رہی ہے، ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کا احترام کرنا اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات میں جنگ بندی معاہدے کیلئے موجودہ میکنزم کو موثر طریقے سے استعمال کرنے پر اتفاق ہوا، میکنزم کے تحت دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز ہر جمعرات کو بات کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 6 اگست کے واقعے پر بھارتی وزیر خارجہ کو اپنے تحفظات اورمایوسی سے آگاہ کیا۔