سنجھورو (رانا واقار حسین ) تفصیلات کے مطابق سروری جماعت سنجھورو 1 کی جانب سے مخدوم امین فہیم اور پی پی کے دیگر رہنماؤں کے جاری ہونے والے وارنٹ گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
احتجاجی مظاہرے سے سنجھورو سروری جماعت 1کے صدر علی گل دزکانی نے مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ ہم سروری جماعت کے سربراہ امین فہیم پر قائم کئے گئے جھوتے مقدمے کی شدید مزمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مخدوم امین فہیم کے خلاف جاری کئے گئے وارنٹ فوری طور پر واپس لئے جائیں۔
پی پی سنجھورو کے راہنماء ذوالفقار رند نے خطاب میں کہاکہ ہم پی پی رہنماؤں کے خلاف ہونے والی انتقامی کاروائیوں کی بھر پور مزمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جاری انتقامی کاروائی فوری طور پر بند کی جائیں۔اس موقع پر سروری جماعت کے محمد رمضان،حامد ابو پوٹو،رانا فرمان ،محمد اسماعیل اور دیگر بھی موجود تھے۔