کراچی (جیوڈیسک) سنی تحریک کےسربراہ ثروت اعجاز قادری نے اعلان کیا ہےکہ کہ 27 مارچ کو لیاقت باغ راولپنڈی میں لبیک یارسول اللہ ﷺکانفرنس منعقد کی جائے گی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ ملک سے سودی نظام کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضربِ عضب دہشت گردی سے نجات کا راستہ ہے، نیشنل ایکشن پلان پر اس کی اصل روح کے مطابق عمل کیا جائے،رینجرز کو پنجاب میں کارروائیاں کرنے کا اختیار دیا جائے۔