صاحب ثروت لوگ تھوڑی سی رقم سے ماہ رمضان میں غریبوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل

Dr. Mehboob Hussain

Dr. Mehboob Hussain

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) صاحب ثروت لوگ تھوڑی سی رقم سے ماہ رمضان میں غریبوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کر لیں۔ عید الفطر قریب ہے۔ ہر گلی محلہ میں کوئی نہ کوئی غریب آباد ہے۔ صاحب ثروت لوگوں کی بھی کمی نہیں ہے۔ دوسرے مذہب کے لوگ تو عید تہوار پر اپنے سٹوروں اور دکانوں میں ریٹ آدھے کر دیتے ہیں اور مفت گفٹ پیک رکھتے ہیں جن پر لکھا ہوتا ہے کہ ضرورت مند بغیر مانگے اٹھا لیں۔

ان خیالات کا اظہار ایم ایس کروڑ ڈاکٹر محبوب حسنین نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میںکیا۔ انہوں نے کہا کہ صاحب ثروت افراد کو عید کی خوشیوں میں غریب عوام کو نہیں بھولنا چاہیئے۔ اور غریب لوگوں کی امداد کر کے انہیں بھی عید کی خوشیوںمیں شریک کرنا چاہیئے۔ اگر ہم اپنے محلہ کے چند غریب بچوں کو کپڑے اور جوتے خرید کر دے دیں تو وہ بھی احساس محرومی سے بچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ افطاری کے وقت کتنا اسراف کرتے ہیں۔ دسترخوان کو مختلف قسم کے کھانوں اور فروٹ سے مزین کرتے ہیں۔ اگر ان میں سے تھوڑا کوئی غریب کو مل جائے تو کیا ہمارا ثواب دگنا نہیں ہو گا۔

انہو ں نے مزید کہا کہ ہمیں بحیثیت ایک قوم سوچنا چاہیئے کہ دوسرے مذہب کے لوگ اپنے تہواروں پر سٹوروں اور دکانوں میں چیزوں کے نرخ آدھے کر دیتے ہیں اور مفت گفٹ پیک کر کے رکھ دیئے جاتے ہیں جن پر لکھا ہوتا ہے کہ ضرورت مند بغیر مانگے اٹھا لے۔ اور ہم عید رمضان میں 50 والی چیز کو 100 میں بیچنا سعادت سمجھتے ہیں۔ آخر میں ڈاکٹر محبوب حسنین ایم ایس کروڑ نے تمام صاحب ثروت افراد سے غریبوں کی امداد اور عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کی اپیل کی ہے۔