لاہور (جیوڈیسک) پاکستانی گلوکارہ واداکارہ سلمیٰ آغا کی بیٹی ساشا آغا کی دوسری بولی ووڈ فلم ’’دیسی کٹے‘‘ کے گانے ’’بس تم ہو‘‘ کا وڈیو ریلیز کردیا گیا ہے یہ گانا موسیقارو گلوکار کیلاش کھیر نے سری کانت کرشنا مورتی اور آرکرتی کی آواز میں ریکارڈ کیا ہے۔
یہ گانا ساشا آغا اور ہیروجے بھائو شالی پر فلمایا گیا ہے جس میں دونوں خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ ایکشن سے بھرپور یہ فلم 26 ستمبر کو ریلیز ہورہی ہے جس کی تشہیری مہم بھی ان دنوں زوروشور سے جاری ہے ۔ فلم میں اداکار سنیل شیٹھی، مرلی شرما اور آتوشوش رانا بھی اہم کردار نبھارہے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ ساشا آغا اپنی اس نئی فلم میں اپہی پہلی بالی ووڈ فلم میں بکنی میں نظر آنے کے برخلاف اب سادہ دیسی کپڑوں میں نظر آئیں گی جب کہ ڈائریکٹر آنند کمار نے بتایا کہ وہ عرصہ پانچ سال سے ساشا کی صلاحیتوں کو جانچ رہے ہیں اور اب وہ ’’دیسی کٹے‘‘ میں کردار پریدھی کے لیے بالکل موزوں دکھائی دی ہیں کیونکہ اس میں ایک سادہ سی لڑکی کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں اور وہ میری اس فلم کے لیے ایک بہترین انتخاب ہیں۔
اس موقع پر ساشا نے بتایا کہ اپنی پہلی بالی ووڈ فلم کے بعد انھیں کئی ایک فلموں میں کام کرنے کی آفر ہوئی جن میں ماڈرن اور گلیمرس رول تھے اور مختصر سے مغربی لباس کی ڈیمانڈ تھی لیکن جب اس فلم میں کام کرنے کے لیے کہا گیا تو میں نے محسوس کیا تھا۔
کہ یہ وہ فلم ہے جس کا مجھے انتظار تھا جو کہ ایک خالص دیسی اور علاقائی فلم تھی جو کہ خالصتاً مشرقی ثقافتی رنگ میں رنگی ہے، اس فلم کا اسکرپٹ وہی تھا جو کہ ہمارے لوگوں کے ذہنوں میں موجود ہے۔22 سالہ اداکار ساشا آغا جو پاکستانی اسکواش پلیئر رحمت خان اور اداکارہ وگلوکارہ سلمی آغا کی بیٹی ہیں۔
ساشا آغا نے کیرئیر کا آغاز گلوکاری سے کیا مگر بعدازاں اپنی والدہ سلمی آغا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اداکاری میں قدم رکھتے ہوئے بولی ووڈ انڈسٹری کا رخ کیا جہاں پر والدہ سلمی آغا نے یش راج پروڈکشن کے ذریعے لانچ کرنے کا فیصلہ کیا۔
جنہوں نے انھیں ’’نکاح‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں متعارف کروایا، جنہوں نے ’’اورنگزیب ‘‘ فلم میں ارجن کپور کے مقابل ساشا آغا کو انتہائی بولڈ کردار میں سائن کیا جس میں ایکٹنگ کے علاوہ پلے بیک سنگنگ بھی کی مگر فلم باکس آفس پرکامیابی حاصل نہ کرسکی۔
سلمیٰ آغا نے بیٹی کو بالی ووڈ انڈسٹری کی مزید فلموں میں کاسٹ کروانے کے لیے دوسرے پروڈیوسرز اور ہدایتکاروں سے رابطے کیے جس پر ہدایتکار آنندکمار نے ایکشن فلم ’’دیسی کٹے‘‘ میں نئے ہیرو جے بھائو شالی کے ساتھ کاسٹ کرلیا ، جس میں وہ ایک روایتی ہیروئن کا کردار کر رہی ہیں۔
اداکارہ وگلوکارہ ساشا آغا ان دنوں مذکورہ فلم تشہیری مہم میں مصروف ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ’’دیسی کٹے‘‘ ایکشن ، تھرل اور میوزیکل فلم ثابت ہو گی کیونکہ کیلاش کھیر نے بہت اچھا میوزک بنایا ہے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ میرے پاس مزید اچھے پروجیکٹ بھی ہیں جو جلد ہی سیٹ کی زینت بن جائیں گے۔