لاہور : غیر اسلامی، فضول ،غیر مہذہب معاشرتی رسومات کیخلاف گزشتہ کئی سالوں سے جہاد اکبر کی شروع کی گئی تحریک آج بھی جاری وساری ہے،یہ لغویات اورشیطانی رسومات بہت بڑی معاشرتی برائیوں کاروپ دھارچکی ہیں ،اورگھروں کے گھر تباہ وبرباد ہوچکے ہیں ،اسی بناپرچادرچاردیواری کاتقدس بھی بری طرح پامال ہوچکاہے۔
ان خیالات کااظہار دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی اپنی سالگرہ کے موقع پر منعقد ہ محفل ذکرونعت کے موقع پر کیا۔انہوںنے کہا کہ ہمیں تو ان مواقع پراللہ ورسولۖ کی بارگاہ اقدس میں بطورشکرانہ محافل ذکرونعت کااہتمام کرناچاہیے تاکہ ان حقیقی خوشی کے لمحات کواللہ ورسول ۖ کی پسند کیمطابق منایا جاسکے۔
ہمیںشیطان کوخوش کرنے کی بجائے اللہ ورسولۖ کی رضا اورخوشنودی والے کام کرنے چاہییں ۔پرمسرت مواقع پرمنائی جانے والی یہ فضول،بے ہودہ ،لغواورشیطانی رسومات آج ہمارے معاشرے میں اپنے پنجے گاڑچکی ہیں ان کیخلاف کئی سال پہلے سے ہم جہاداکبرکااعلان کرچکے ہیں ۔امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمد صدیقی نے اپنے جشن ولادت کے موقع پراللہ ورسولۖ کی بارگاہ اقدس میں بطورشکرانہ محفل ذکرونعت کاشاندار اہتمام اورمعاشرتی برائیوںکیخلاف جہاداکبرشروع کرکے اپنے آپ کوعظیم رول ماڈل شخصیت کے طورپرمتعارف کروایاہے۔
اس پر مسرت موقع پرمرکزی مجلس شوریٰ کے مشائخ عظام شہزادہ شبیراحمدصدیقی سرکار،پیر محمد جنید نقشبندی،پیر الطاف حسین نقشبندی،پیر مختار احمد ،پیر سید احمد ندیم نقشبندی،پیر حاجی محمد سرور جبکہ ثناخوان مصطفی ۖ میںحافظ اطہر مسعودنقشبندی،ارسلان ،سکندربرادران اورنقیب محفل محمد رمضان نقشبندی اپنی عقیدتوں اورمحبتوںکااظہار کررہے ہیں۔
اندرون وبیرون ممالک لاکھوں مریدین اورعقیدت مند مردوخواتین اپنے پیرومرشد صوفی مسعوداحمد صدیقی کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اپنے شادی بیاہوں،منگی ،سالگرہ سمیت دیگر بابرکت اورخوشی کے مواقع پربطورشکرانہ محافل ذکرونعت کا اہتمام کرکے اللہ ورسولۖ کی رضا وخوشنودی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے گھروںکوامن وسلامتی کاگہوارہ بنائے ہوئے ہیں۔
اس لئے اللہ و رسول کی ان کے گھروں پرہر لمحہ خصوصی نظررحمت رہتی ہے۔ان فضول رسومات کیخلاف بطورشکرانہ محافل ذکرونعت کے روحانی پیغام کوملک بھرمیں بھرپور طریقے سے پھیلایا جائے تاکہ اخلاقیات کی سنہری اسلامی تعلیمات کوقائم رکھا جاسکے اورمعاشرے میں تیزی سے بڑھتی ہوئی ان شیطانی ونفسانی برائیوں کاسدباب کیا جاسکے۔
میڈیاسیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان فون۔0321-4457988