ماسکو(جیوڈیسک) دنیا بچ گئی، ڈی 14 نامی سیارچہ زمین کے انتہائی قریب سے گزر گیا۔ 2080 میں زمین سے ٹکرانے کا امکان، ذرے گرنے سے روس میں تباہی، سیکڑوں افراد زخمی ہو گئے۔ڈی 14 زمین کے قریب سے گزر کر دوبارہ سورج کے مدار میں داخل ہو گیا۔
اس تاریخ ساز منظر کو کروڑوں افراد نے انٹرنیٹ کی مدد سے براہ راست دیکھا۔ اگر یہ سیارچہ زمین سے ٹکرا جاتا تو 24 لاکھ ڈائنامائت جتنا بڑا دھماکا ہوتا۔یعنی اس دھماکے کی تباہی ناگا ساکی اور ہیرو شیما جیسے سیکڑوں ایٹم بموں جیسی ہوتی۔
پہلے تو ماہر کا خیال تھا کہ اس سے صرف لندن جیسا شہر تباہ ہو سکتا تھا۔تاہم زمین کے قریب پہنچنے کے بعد اس کی رفتار میں تیزی آ گئی اور اگر کہیں یہ مدار میں داخل ہو جاتا تو مزید رفتار بڑھنے سے اس کی تباہی کئی گنا بڑھ جاتی۔
اسی سیارچے سے نکلنے والے ذرے روس میں گرے جہاں 1200 سے زائد افراد زخمی،اور کئی مکانات تباہ ہوئے۔یہ سیارچہ ابھی کسی نامعلوم سمت کی جانب نہیں گیا،بلکہ سورج کا چکر لگانے نکل پڑا ہے اور 2046 میں پھر زمین کے قریب سے گزرے گا۔ اس بات کا بھی امکان ہے کہ 2080 میں شاید یہ زمین سے ٹکرائے۔