اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی پارلیمنٹ اور ممبئی حملوں کے بارے میں سابق افسر ستیش ورما کے بیان پر بھارت سے وضاحت مانگی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی حکومت نے ابتدائی جواب میں کہا ہے کہ ستیش ورما نے اپنے بیان سے انکار کردیا ہے۔
اس سے پہلے بھارتی وزارت داخلہ کے سابق افسر ستیش کمار نے انکشاف کیا تھا کہ بھارتی پارلے منٹ پر اور ممبئی میں حملے بھارتی حکومت کی آشیر واد سے کرائے گئے۔ حملوں کا مقصد دہشت گردی کے خلاف بدنام زمانہ قوانین مزید سخت کرنا تھا۔ ان حملوں کے بعد ہی بھارتی سیکیورٹی فورسز کو مقبوضہ کشمیر، جھاڑ کھنڈ اور علیحدگی کی جدوجہد کرنے والی دیگر ریاستوں میں کھل کھیلنے کی آزادی مل گئی تھی۔