جہلم (ڈاکٹر مظہر مشر) ضلعی دفتر محکمہ بہبود آبادی جہلم کے زیراہتمام ہفتہ خاندانی منصوبہ بندی 15 فروری تا 20 فروری 2016 منایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی آفیسر بہبود آبادی حسن خالد وڑائچ نے کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں تمام فلاحی مراکز،فیملی ہیلتھ کلینک اور ضلعی دفتر کی سطح پر مختلف تقاریب مثلاً خصوصی گروپ میٹنگ،فری میڈیکل کیمپس،سیمینار اور آگاہی سیشن کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ عوام الناس میں خاندانی منصوبہ بندی کی افادیت کے بارے میںآگاہی پیدا کی جا سکے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ ہفتہ میں جن موضوعات پر تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے ان میں ماں اور بچے کی صحت میں خاندانی منصوبہ بندی کا کردار خاندانی منصوبہ بندی میں رضاکاروں کا کردار اور والدین کے فرائض اولاد کے بارے میںشامل ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ وسائل کے مطابق اپنے خاندان کو پروان چڑھایا جائے کیونکہ خاندانی منصوبہ بندی بہتر طرز زندگی ہے۔