ہفتہ میں پانچ روز کے لیے گیس بحال کی جائے،غیاث پراچہ

Ghias Abdullah

Ghias Abdullah

چئیرمین سی این جی ایسوسی ایشن غیاث عبداللہ پراچہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ہفتہ میں پانچ روز کے لئے گیس بحال کی جائے۔ گیس کی بندش سے الیکشن کی سرگرمیوں پر منفی اثرات پڑ ر ہے ہیں. غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ اٹھارہ روز گیس بند ہوتی ہے جبکہ بارہ دنوں کے دوران سولہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ سے سی این جی کا شعبہ تباہ ہو رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری تجویز سے پندرہ سو میگاواٹ بجلی بنائی جا سکتی ہے۔ دنیا میں کوئی بھی کاروبار مہینے میں اٹھارہ دن بند نہیں رکھا جاتا ہے اور تمام شعبوں کے پاس گیس کا متبادل موجود ہے جبکہ سی این جی شعبہ کے پاس نہ تو متبادل ہے اور نہ گیس ذخیرہ کر سکتے ہیں۔