محمود آباد محمڈن، مہران ایف سی، ینگ بلتستان، کورنگی ریڈ، گذری محمڈن، بلوچ اسٹار گذری کو شکست کا سامنا

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی کے زیر اہتمام آل سندھ شہداء حق پرست قومی یکجہتی فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 6میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ڈرگ روڈ یونین نے محمود آباد محمڈن کو 3-0 سے شکست دیدی ،فاتح ٹیم کی جانب سے جرمایا نے دو جبکہ رضوان نے ایک گول اسکور کیا ،دوسرے میچ میں انصار یونین نے مہران ایف سی کو 3-0 سے مات دیدی انصار یونین کے زبیر احمد ،عابد اور صدیق نے ایک ایک گول اسکور کئے تیسرے میچ میں برما محمڈن نے سنسی خیز مقابلے بعد ینگ بلتستان کو پنالٹی ککس پر 5-4 سے ہزار دیا

چوتھے میچ میں مانسہرہ اسٹار نے 1-1 گول سے برابری کے بعد پنالٹی ککس پر کورنگی ریڈکو 4-2سے شکست دیدی ،پانچویں میچ میں کراچی فرینڈز نے باآسانی گذری محمڈن کو 4-0سے ہراد یا فاتح ٹیم کی جانب سے علی ،اسد اور احمد نے گول کئے ،چھٹے میچ میں مسلم برادرز نے بلوچ اسٹار گذری کو 5-0 سے زیر کردیا مسلم برادرز کے سعید الامین نے دو جبکہ سعید حسن ،عبداللہ اور جاوید نے ایک ایک گول کئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض محمد اقبال،جمیل ناز اور عبدالسلام نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ماسٹر نجم الحسن اور میڈیا کوارڈینٹر کے فرائض شیر افضل نے انجام دیئے۔