لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے عمران خان کو ہدف تنقید بنائے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو تو نیٹو سپلائی ہوتی ہی نہیں، جانے تحریک انصاف کون سے ٹرک روک رہی ہے۔ کہتے ہیں کہ ڈرون حملوں کے خلاف نامعلو م افراد کے خلاف مقدمہ مزاح کا نمونہ ہے۔
لاہور میں گفتگو میں وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے عمران خان سے سوال کرتے ہوئے استفسار کیا کہ ہفتہ اور اتوار کو تونیٹو سپلائی ہوتی ہی نہیں پھر تحریک انصاف کونسے ٹرک رو ک رہی ہے وزیر اطلاعات کاکہناتھاکہ نیٹو کے ٹرکوں میں اسلحہ نہیں بلکہ ہمسایہ ملک افغانستان کے لئےخوراک جاتی ہے۔ کھانے پینے کی اشیاء روک کر وہ ہمسایہ ملک کے ساتھ تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں۔
پرویزرشید نے خبیر پختونخواہ کی حکومت کی جانب سے ڈرون حملوں پر نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر کو بھی مضحکہ خیز قرار دیا۔ وزیر اطلاعات نے عمران خان کا مشورہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اس وقت سے قومی لیڈر ہیں جب عمران خان گیند اوردوسری چیزوں کے پیچھے بھاگا کرتے تھے۔