ستیا گرہ پاکستان میں جمعہ کو ریلیز کی جائے گی

Satyagraha

Satyagraha

کراچی (جیوڈیسک) کرپشن، ناانصافی اور ظلم کے خلاف فلمی انقلاب آنے والا ہے، آپ کے قریبی سینما میں، بگ بی، اجے دیوگن اور کرینہ جیسے سپر اسٹارز کی فلم ستیا گرہ دو دن بعد ریلیز ہو گی نیٹ، کرپشن اور ناانصافی کے خلاف مڈل کلاس سے ابھرنے والی اس بغاوت کی کہانی کو فلمساز پرکاش جھا نے ستیا گراہ کا عنوان دیا ہے۔

بالی ووڈ کی اس نئی پولیٹیکل تھرلر کی آل سٹار کاسٹ امتابھ بچن، اجے دیوگن، منوج باجپائی، ارجن رامپال اور کرینہ کپور پر مشتمل ہے۔ سیاسی اور سماجی منظر نامے کی عکاسی کرتی فلم کا تمام تر انسپیریشن حالات حاضرہ سے منسلک ہے، فلم عنقریب آل پاکستان پریمیئر کے لئے تیار۔