پشاور (جیوڈیسک) سعودی ایئرلائن نے پشاور سے اپنا فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔ سعودی ایئرلائن نے پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن عارضی طور معطل کردیا ہے، چنانچہ پشاور سے 330 مسافروں کو اسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی ایئرلائن کی ریاض جانے والی پرواز اب اسلام آباد سے روانہ ہو گی۔ سول ایوی ایشن حکام نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ سعودی ایئرلائن کی پرواز اب پشاور کی بجائے اسلام آباد سے روانہ ہو گی۔ اس سے قبل ایمرٹس اور قطر ایئرویز بھی پشاور کے لیے پروازوں کو معطل کرچکی ہیں۔