ریاض (اکرم باجوہ) سعودی عرب میں حادثات کی ویڈیو اور تصاویر بنانے پرپانچ سال قید اور تیس لاکھ درہم جرمانے کی سزاﺅں کا اطلاق کر دیا گیا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں نئے قوانین کا نفاذ کر دیا گیا ہے اور اب کسی بھی ٹریفک ، فضائی ، سمندری حادثات یا آگ لگنے جیسے واقعات جن میں انسانی ضیاع ہوا ہو کی ویڈیو یا تصاویر بنانے والے کو 5سال قید کاٹنا پڑے گی۔ اس کے علاوہ نئے قوانین کے مطابق ایسے حادثات کی فلمبندی کرنے پر 30لاکھ درہم جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔
سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ قانون میں ایسے حادثات کی فلمبندی کرنا لاشوں کی بے حرمتی سمجھا جاتا ہے جبکہ آئی ٹی کرمنل لاءکے مطابق بھی یہ ایک جرم ہے ۔اس لیے ایسے جرائم میں ملوث افراد کو پانچ سال قید اور 30لاکھ درہم جرمانے کی سزائیں ہو سکتی ہیں جبکہ اس سے جڑے دیگر واقعات میں کچھ اور سزائیں بھی رکھی گئی ہیں۔