سعودی حکومت کا آرموکو کے 5 فیصد حصص فروخت کرنے کا ارادہ

Aramco

Aramco

ریاض (جیوڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے مطابق آرموکو کے 5 فیصد حصص فروخت کیے جائیں گے۔ سعودی کمپنی آرموکو کا شمار دنیا کی پانچ بڑی خام تیل کی کمپنوں میں ہوتا ہے جس کے کُل اثاثوں کی مالیت 2 ہزار ارب ڈالر بنتی ہے۔

اس طرح کمپنی کے 5 فیصد شیئرز کی مالیت 100 ارب ڈالر ہے۔ دنیا کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہو گا جب کوئی کمپنی 100 ارب ڈالر مالیت کے حصص فروخت کرے گی۔ اس سے قبل چینی کمپنی علی بابا نے 25 ارب ڈالر مالیت کے حصص فروخت کیے تھے۔

ماہرین کے مطابق خام تیل کی کم قیمتوں کے باعث سعودیہ عرب میں کئی افراد بے روزگار ہو گئے ہیں جس کے لئے سعودی حکومت کچھ نہ کچھ کر رہی ہے۔

حالیہ دنوں میں سعودی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے تعمیر اور سیاحت کے شعبے میں بے تحاشا افراد کو روزگار ملا ہے۔