سعودی عرب نے بنگلہ دیش سے عمرہ ویزوں کی پابندی اٹھا لی

Umrah Visas

Umrah Visas

ریاض (جیوڈیسک) سعودی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی وزیر مذہبی امور مطیع الرحمان نے بتایا تھا کہ پچھلے سال عمرہ پر جانے والوں میں سے 11485 زائرین واپس ملک نہیں لوٹے تھے۔

اس خبر کے بعد سعودی حکومت نے اعلان کیا کہ وہ اس وقت تک مزید عمرہ ویزہ ایشو نہیں کرے گی جب تک ایسے افراد واپس نہیں پہنچ جاتے ، اور ان کو بھیجنے والی ایجنسیوں کے خلاف کارروائی مکمل نہیں کر لی جاتی۔

بنگلہ دیش کی 300 میں سے لگ بھگ 100 ایجنسیوں پر اس انسانی سمگلنگ کے الزامات لگائے گئے۔ بنگلہ دیشی حکومت نے 69 ایجنسیوں کے لائسنس منسوخ کر کے بھاری جرمانے بھی کئے ہیں۔ اس کارروائی کے بعد سعودی عرب نے بنگلہ دیش کے لئے عمرہ ویزے کھول دیے ہیں۔