ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کی ایک عدالت نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے کے الزام پر 15 افراد کو دو سے چار سال تک قید کی سزا سنا دی، عدالت نے دو افراد کو ایک، ایک ہزار ریال جرمانہ بھی کیا ہے۔
جدہ کی خصوصی عدالت نے ان افراد پر سفری پابندیاں بھی عائد کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان افراد پر قانون کی خلاف ورزی، تنازعات کے شکار علاقوں کا سفر، جھڑپوں میں حصہ لینے اور القاعدہ کے کیمپوں میں ہتھیاروں کے استعمال کی تربیت حاصل کرنے کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔