ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب نے مالی سال 2015 کے لئے بجٹ کا اعلان کر دیا، اس سال عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود اخراجات کا تخمینہ 860 ارب ریال (229.3 ارب ڈالرز) لگایا گیا جبکہ آمدن کا تخمینہ 715 ارب ریال (190.7 ارب ڈالرز) لگایا گیا۔
سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے ریاض میں کابینہ کے اجلاس میں یہ بجٹ پیش کیا جس میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود تعمیراتی منصوبوں کے لیے رقوم میں اضافہ کیا گیا۔2011 کے بعد پہلا خسارے کا بجٹ پیش کیا گیا۔
رواں مالی سال کے لئے اخراجات کا تخمینہ 855 ارب ریال (228 ارب ڈالرز) تھا۔ اس طرح نئے مالی سال میں پانچ ارب ریال کے زیادہ اخراجات ہوں گے۔