ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت میں زیرتعمیر عمارت گرنے سے 50 سے زائد مزدور ملبے تلے دب گئے جن میں سے بیشترکا تعلق پاکستان سے ہے جب کہ ملبے سے 4 لاشیں اور 4 زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت ریاض میں القسیم یونیورسٹی میں زیرتعمیر کنونشن سینٹر کی عمارت منہدم ہوگئی جس کے ملبے تلے 50 سے زائد مزدور دب گئے جنہیں نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق ملبے سے اب تک 4 لاشوں اور 4 زخمیوں کو نکالا جاچکا ہے تاہم ہلاک اور زخمیوں کا تعلق کس ملک سے ہے اس حوالےسے کچھ کہنا قبل از وقت ہے تاہم عمارت کے ملبے تلے دبے بیشتر مزدوروں کا تعلق پاکستان سے ہے۔