ریاض (جیوڈیسک) سعودی حکام کے مطابق آگ کئی منزلہ رہائشی عمارت کے تہہ خانے میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔
آتشزدگی سے گیارہ افراد جاں بحق اور دو سو سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں کئی ممالک کے شہری شامل ہیں جو سعودی آئل کمپنی میں ملازم ہیں۔
آگ کی خبر ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ عمارت میں پھنسے افراد کو باہر نکالنے کیلئے ہیلی کاپٹر سے بھی مدد لی گئی۔