سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرامین جاری کیے ہیں جن کے بموجب کئی وزیروں کو ان کے عہدوں سے سبکدوش کر کے ان کی جگہ نئی تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔
شاہی فرمان کے تحت مملکت میں وزیر صحت کے عہدے پر خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹر توفیق بن فوزان بن محمد الربیعہ کو وزارت صحت سے ہٹا کر ان کی جگہ فهد بن عبدالرحمن بن داحس الجلاجل کو نیا وزیر صحت مقرر کیا گیا ہے۔
ایک علاحدہ شاہی فرمان کے تحت لیفٹیننٹ جنرل مطلق الأزيمع کو جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر انہیں سعودی عرب کی تینوں مسلح افواج کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔