سعودی عرب: کووِڈ-19 کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں مزید کمی، 379 مریضوں کی تشخیص

Saudi Arabia Coronavirus

Saudi Arabia Coronavirus

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی شرح میں مزید کمی واقع ہوئی ہے اور سوموار کو وزارت صحت نے کووِڈ-19 کے 379 نئے کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہے۔اتوار کو 390 نئے کیسوں کا اندراج کیا گیا تھا۔

گذشتہ 24 گھنٹے میں حالیہ دنوں میں کووڈ-19 کا شکار ہونے والے 570 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں جبکہ 23 مریض وفات پا گئے ہیں۔

سعودی عرب میں اب کووِڈ-19 کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 336766 ہوگئی ہے۔ان میں 322055 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 4898 وفات پاچکے ہیں۔

اس وقت مملکت میں کووِڈ-19 کے فعال کیسوں کی تعداد 9813 ہے۔ان میں938 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے اور وہ مختلف اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں۔

وزارتِ صحت کے مطابق آج مدینہ منورہ میں کووِڈ-19 کے سب سے زیادہ کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ان کی تعداد 82 ہے۔ الہفوف میں 29، مکہ مکرمہ اورینبع میں 25،25 اور دارالحکومت الریاض میں 24 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔

ساحلی شہر جدہ میں مسلسل دوسرے روز صرف 11 مریضوں کے اس مہلک وائرس کا شکار ہونے کا پتا چلا ہے۔گذشتہ ہفتے تک جدہ میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیس سامنے آرہے تھے۔ سعودی حکومت نے کووِڈ-19 کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں مسلسل کمی کے پیش نظر سخت پابندیوں کے ساتھ عمرے کی اجازت دے دی ہے اور معتمرین کے پہلے گروپ نے ہفتے کے روز عمرہ ادا کیا تھا۔