ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان نے اعلان کیا ہے کہ سعودی شہریوں کو اپنی آمدنی پر ٹیکس نہیں ادا کرنا پڑے گا اور اسی کے ساتھ سعودی کمپنیاں بھی اپنے منافع پر کوئی ٹیکس ادا نہیں کریں گی۔
خیال رہے کہ 2014ء سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے سعودی عرب کو معیشت کے ہر حصے میں انقلاب لانے کی ضرورت پڑی۔
ان میں نیا کرنسی نظام، نجکاری اور سرمایہ کاری کی نئی حکمت عملی اور سرکاری اخراجات میں بھاری بھرکم کٹوتی جیسے بڑے اقدامات شامل ہیں۔