جدہ (جیوڈیسک) منصور الترکی نے بتایا ہے کہ ان افراد کے بارے میں خبر ملنے کے بعد ہی ان کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کر انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ چاروں افراد پاکستانی ہیں اور ان کے قبضے سے دو کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔
اور ان کو متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پچھلے پانچ ماہ کے دوران سعودی عرب میں 456 سعودیوں سمیت 1197 افراد کو ملک میں دو ارب سعودی ریال کی منشیات سمگل کرنے کے الزامات میں پکڑا جا چکا ہے۔