سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 82 کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد کرونا کے متاثرہ کل افراد کی تعداد 2605 ہو گئی ہے۔
قبل ازیں وزارت صحت کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں اس سے پچھلے چوبیس گھںٹوں کے دوران 138 نئے کیسز کی تصدیق کی تھی جب کہ اپریل کے آغاز میں ایک دن میں 206 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔ تاہم اس کے بعد سعودی عرب میں کرونا کے نئے کیسز میں بہ تدریج کمی دیکھی جا رہی ہے۔
وزارت تصحت کے ترجمان محمد العبد العالی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مملکت میں کرونا کے مزید 138 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ نئے کیسز کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2600 سے تجاوز کرگئی ہے۔
سعودی عرب میں 31 مارچ کو 110، یکم اپریل کو 157، دو اپریل کو165 کیس سامنے آئے۔ تین اپریل کو 154، چار اپریل کو 140 اور پانچ اپریل کو 206 کیسز کی تصدیق کی گئی تھی۔
ترجمان نے بتایا کہ سعودی عرب میں کرونا کے متاثرہ مزید چار مریض چل بسے جس کے بعد اس بیماری سے مملکت میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 38 ہو گئی ہے۔ وائرس پھیلنے کے بعد اب تک 551 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔