سعودی عرب میں کرونا کے مزید 24 کیسز سامنے آ گئے

Saudi Arabia Ministry of Health

Saudi Arabia Ministry of Health

الریاض (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب میں وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ مملکت میں کرونا (کوویڈ 19) وائرس کے مزید 24 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ عراق سے آنے والے ایک مرد اور ایک خاتون کو کرونا وائرس کے شبے میں قرنطینہ منقل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایران سے واپس انے والے ایک شخص میں کرونا کی تصدیق کی گئی تھی کی 12 سالہ پوتی بھی اس وائرس کا شکار ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کرونا کے مزید سامنے آنے والے 21 کیسز میں تمام افراد مصری شہریت رکھتے ہیں۔ انہیں سعودی عرب میں قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کرونا وائرس کے متاثرین کی کل تعداد 45 ہوگئی ہے جب کہ متعدد مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

کرونا وائرس سے متاثرہ ملکوں سے آنے والے شہریوں کو سعودی حکومت کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طورپر ‘ہیلتھ یونٹ 937’ سے رجوع کریں۔