الریاض (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی علاقےالاحساء میں کرونا وائر پھیلنے کے ممکنہ خطرےکے پیش نطر مزید دو کالونیوں میں لاک ڈائون سخت کرنے کےبعد صبح چھ بجے سے شام تین بجے تک کرفیو لگا دیا گیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ایک ذمہ دار ذریعے نے بتایا کہ وزارت صحت اور دیگر اداروں کی ہدایات کی روشنی میں کرونا وائرس کے مزید پھیلائو کی روک تھام کے لیے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے لیے الاحساء گورنری کی الفیصلیہ اور الفاضلیہ کالونیوں میں کرفیو لگا دیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں اور صبح چھ سے شام تین بجے تک کرفیو کی پاپندی کو یقینی بنائیں۔ پابندی کے اوقات میں کسی قسم کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔پابندی کی خلاف ورزی کرنےوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔