ریاض (جیوڈیسک) دنیا بھر میں مسلمان آج عید الفطر منا رہے ہیں، سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید ادا کر دی گئی، انڈونیشیا، ملائیشیا اور ہانگ کانگ میں بھی آج ہی عید ہو گی۔
ماہ رمضان رخصت ہوا اور مسلمان عید الفطر کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منا رہے ہیں، سعودی عرب میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نماز عید ادا کر دی گئی۔ لاکھوں مسلمان اللہ کے حضور سر بسجود ہوئے، اس موقع پر عالم اسلام کی سربلندی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
سعودی عرب کے علاوہ مشرق وسطی کے ممالک اور ترکی میں بھی آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔ جنوب مشرقی ایشیا کے ملکوں انڈونیشیا، ملائیشیا اور ہانگ کانگ میں بھی آج عید ہے۔
ادھر پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش میں عید کا چاند نظر نہیں آیا، آج تیسواں روزہ ہے۔