سعودی عرب، چھتیس ممالک کے بارہ سو ستر انجینئر کی ڈگریاں جعلی قرار

Fake Degrees

Fake Degrees

جدہ (جیوڈیسک) سعودی عرب نے چھتیس ممالک کے بارہ سو ستر انجینئر کی ڈگریاں جعلی قرار دے دیں،جعلی ڈگری ہولڈرز میں فلپائن، بھارت اور پاکستان تارکین وطن سرفہرست ہیں۔

سعودی عرب کی انجینئرنگ کونسل نے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والے غیر ملکیوں کے بارے میں انکشاف کیا، ملک میں بارہ سو ستر تارکین وطن جعلی ڈگری والے ہیں۔ سعودی حکام کے مطابق فلپائن کے تین سو اناسی انجینئرز جعلی ڈگری کے ساتھ سعودی عرب میں کام کر رہے ہیں۔

بھارت کے دو سو پینتیس جبکہ پاکستان کے ایک سو گیارہ انجینئرز سعودی عرب میں نوکری کر رہے ہیں۔

جعلی ڈگری رکھنے والے افراد میں برطانیہ، سری لنکا، امریکا، مراکش، یورپ، شمالی اور وسطی افریقہ کے باشندے بھی شامل ہیں۔