سعودی عرب: خطرناک مرس وائرس سے مزید 34 افراد جاں بحق

 MERS Virus

MERS Virus

جدہ (جیوڈیسک) سعودی عرب میں خطرناک مرس وائرس سے مزید 34 افراد جاں بحق ہو گئے، 100 سے زائدمریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق سعودی عرب میں جنوری سے اب تک 820 افراد میں خطرناک مرس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور 280 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ابھی تک اس خطرناک وائرس کے پھیلنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں تاہم شبہ ہے کہ یہ وائرس اونٹوں کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوا۔

حکام کے مطابق نزلہ اور زکام کے عام وائرس سے مشابہ اس وائرس سے متاثرہ انسان نمونیا اور گردوں کے ناکارہ ہونے پر موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔