الریاض (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب نے 31 مارچ سے ملک کے تمام ائیرپورٹس کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اور سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
کورونا سے زیادہ متاثر ملکوں کے سوا دیگر ممالک کو فلائٹ آپریشن کی اجازت ہوگی، جن ملکوں میں کورونا کا پھیلاؤ ہو گا ان کے شہریوں کے کیس کی جانچ پڑتال ہو گی۔
سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ان ملکوں کے مسافروں کیلئے کورونا ایس اوپیز پر مکمل لازمی ہو گا، سعودی حکومت کی قائم کمیٹیاں ان ممالک کے مسافروں کے کیسز کی جانچ کے بعد فیصلہ کرنے کی پابند ہوں گی۔
سعودی حکومت کے اس فیصلے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے حج وعمرہ کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔