سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کی افواج نے علی الصبح حوثی ملیشیا کی جانب سے بھیجے گئے چار بارودی ڈرون طیاروں کو فضا میں تباہ کر دیا۔ طیاروں کو بھیجے جانے کا مقصد مملکت کے صوبے جازان میں شہریوں کو نشانہ بنانا تھا۔ علاوہ ازیں حوثیوں کی جانب سے داغا جانے والا ایک بیلسٹک میزائل بھی تباہ کر دیا گیا۔
یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد نے باور کرایا کہ ایران نواز حوثی ملیشیا کی طرف سے دانستہ طور پر شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
عرب اتحاد نے دو روز قبل ایک اعلان میں بتایا تھا کہ فضائی دفاعی نظام نے مملکت میں ابہا کے ہوائی اڈے کی جانب بھیجا جانے والا ایک بارودی ڈرون طیارہ فضا میں تبا کر دیا۔