سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں پاکستانی کا سر قلم

Head Stylus

Head Stylus

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث ایک اور پاکستانی کا سر قلم کردیا گیا جس کے بعد رواں سال سر قلم کئے گئے پاکستانیوں کی تعداد 3 ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں ملوث پاکستانی یاسر عرفات کا سرقلم کردیا گیا ہے جس کے بعد رواں برس اب تک سر قلم کئے گئے پاکستانیوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مکہ مکرمہ میں منشیات کی اسمگلنگ کا الزام ثابت ہونے پر یاسر عرفات کو سر قلم کرنے کی سزا سنائی گئی۔

دوسری جانب سعودی سیکیورٹی ایجنسیوں نے ایک کارروائی کے دوران منشیات کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے 2 پاکستانی ٹرک ڈرائیورز کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ واضح رہے کہ 2014 میں سعودی عرب میں 85 غیر ملکیوں کے سر قلم کیے گئےجس میں 13 پاکستانی بھی شامل تھے۔