ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں ایک اور پاکستانی کا سر قلم کر دیا گیا۔
سعودی پریس ایجنسی کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی محمد اسحاق پر منشیات اسمگلنگ کا جرم ثابت ہوا تھا۔
محمد اسحاق کی سزائے موت پر عمل درآمد سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کیا گیا۔ محمد اسحاق کو مملکت میں بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
اس سزائے موت کے بعد سعودی مملکت میں رواں سال سزائے موت پانے والوں کی تعداد 93 ہو گئی ہے ۔ واضح رہے کہ سعودی عرب سزائے موت کے بیشتر قیدیوں کا سر قلم کر دیا جاتا ہے۔