سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 2 مقامی افراد کے سر قلم

Saudi Police

Saudi Police

ریاض (جیوڈیسک) سعودی حکومت نے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث مزید 2 مجرموں کے سر قلم کردیئے جب کہ رواں سال سزا پانے والے مجرموں کی تعداد 94 ہو گئی۔

سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے تبوک میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 2 مقامی شہریوں مسلم القرانی اور اواد الاتوی کے سر قلم کردیئے گئے۔

خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ 2015 کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران اب تک منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 94 ملکی و غیر ملکیوں کے سر قلم کئے جاچکے ہیں جب کہ گزشتہ سال یہ تعداد 84 تھی۔

دوسری جانب وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ تبوک میں سزا پانے والے دونوں مجرم حشیش کی اسمگلنگ میں ملوث تھے اور منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے کسی بھی فرد کو کوئی چھوٹ نہیں دی جائے گی.